بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
دل دہلا دینے والا یہ حادثہ پیر کی رات پیش آیا۔بچہ نویں کلاس میں پڑھتا تھا،ماں نے اس سے پڑھنے کو کہا تو اس نے منع کردیا اور جلال پور میں واقع اپنےگھر سے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔
جیونیوز نے پولیس کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ بچے کے باپ کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم ماں کو گرفتارکرلیاہے۔بچے کو جب اس کی ماں بری طرح مارر ہی تھی تب بیچ بچاؤ کرکے پڑوسی بچے کو علاج کےلئے اسپتال لے گئے جہاں بری طرح زخمی بچے کو بچایا نہیں جاسکا۔