ETV Bharat / bharat

محض 11 دن میں 40 سے 50 لاکھ ہوئے کورونا متاثر - انفیکشن کی تصدیق

ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں روز کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہا ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 40 سے 50 لاکھ پہنچنے میں محض 11 دن لگے۔

محض 11 دن میں 40 سے 50 لاکھ ہوئے کورونا متاثر

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 2:00 PM IST

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 90123 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 50 لاکھ کو پار کرکے 50,20,360 پر پہنچ گئی۔

منگل کو جاری اعداد و شمار میں کورونا اموات کی تعداد 80 ہزار کو پار کر گئی تھی۔ ملک میں کورونا انفیکشن پھیلنے کے بعد صرف نو دن میں دس ہزار مریضوں کی موت ہوئی اور تعداد 70 ہزار سے بڑھکر 80 ہزار کے پار پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: 'سنہ 2021 سے پہلے کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی'

کووڈ19 ملک میں کیسے بے تہاشا پھیلا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف دو مہینے کے اندر ہی 40 لاکھ لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس دوران 40لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس دوران عالمی وبا سے 82ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس نے اب تک پورے عالم میں تین کروڑ کے قریب افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن میں 9لاکھ 40ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.