حکومت ان لوگوں سے جانچ کرانے کی گزارش کر رہی ہے جن لوگوں نے مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔
وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جو لوگ مرکز گئے ہیں ان کا بنا کسی دیری کے ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔'
پریس رلیز میں کہا گیا کہ 'نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں سے تین کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نو ہو چکی ہے۔'
ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ 'ریاست میں تیس نئے کیس سامنے آئے ہیں، ان سب نے نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔'
ریلیز کے مطابق 'اس سے قبل جن چھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ان لوگوں نے بھی نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔'
کے سی آر نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 176 ٹھیک ہو چکے ہیں۔