ETV Bharat / bharat

کولکاتا میں ڈینگو کے 300 کیسز سامنے آئے - Kolkata urdu Khabar

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بعض علاقوں میں ڈینگو کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہورہے ہیں۔

300 dengue cases in Kolkata
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST

جنوبی کلکتہ کے بعض علاقے بیہالا، مہیش تلہ کے آس پاس علاقے متاثر ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے بھی ڈینگو کے معاملوں کی تصدیق کی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مطابق اب تک ڈینگو کے 300کیس درج کیے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے افسران نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ بے ہالا علاقے کے دو وارڈ متاثر ہیں۔

ڈینگو کی شروعات جون سے ہوئی تھی مگر سب سے زیادہ کیس جولائی میں سامنے آئے۔تاہم افسر نے کہا کہ اب تک ڈینگو کی وجہ سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

تاہم کچھ مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 131اور 132سب سے زیادہ ڈینگو سے متاثر ہیں۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مطابق زیر تعمیر عمارتوں میں پانی جمنے کی وجہ سے ڈینگو کے کیس سامنے آرہے ہیں۔

افسران نے کہا کہ کارپوریشن کی رپیڈ ایکشن ٹیم علاقے کا دورہ کرکے ایسی جگہوں کی شناخت کررہی ہے۔جہاں جہاں پانی جمع ہے وہاں پانی کو بہانے کے علاوہ بڑے پیمانے پر دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے ہالا کے علاوہ جادو پور، موکندو پور،الٹاڈانگہ اور نارکل ڈانگہ علاقے سے بھی کیس سامنے آئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.