ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے جمعہ کو بتایا کہ ’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم دفتر کے مطابق اس دوران 14 افراد ہلاک بھی ہوگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 156 پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب تک 207 افراد علاج کے بعد ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔
ہنگری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پورے ملک میں لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد ہے۔
ہنگر میں عوامی نقل و حمل پر پابندی آئندہ ایک ہفتے تک بڑھا دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا نے اب تک بیس لاکھ لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔