کورونا وائرس کے سبب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاون کے وجہ سے غریب و متوسط طبقات سے لوگ کافی متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں وہ تعلیمی پسماندگی کے علاوہ معاشی اعتبار سے بھی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایسے نامساعد حالات میں شہر کے متعدد دانشور حضرات نے "بنگلور فرینڈس اینڈ الائنس" کے نام سے ٹرسٹ کا قیام کیا جس کے ذریعہ غریب، متوسط و مستحق افراد کو تعلیمی، صحت و معاشی اعتبار سے مستحکم کیا جاسکے۔
صحت کی خدمات کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم میکری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تنظیم کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد دی جارہی ہے۔
ایچ کے بی کے کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل ڈاکٹر مزمل نے بتایا کہ تنظیم تعلیمی شعبے میں اقدامات کر رہی ہے، جہاں غریب بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے علاوہ انہیں ہر اعتبار سے امداد کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بنگلور: اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے والوں پر کارروائی کا مطالبہ
تنظیم کی رکن آسیہ نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تنطیم کا ایک اہم مقصد ہے، جس کے تحت عریب و مستحق خواتین جو اپنا چھوٹا کاروبار کرنا چاہتی ہیں انہیں پانچ ہزار روپیے سے 15 ہزار روپیے تک بلا سود قرض دیا جارہا ہے۔