ETV Bharat / bharat

PM Modi on Cheetahs کچھ مہینے چیتا دیکھنے کے لیے صبر کریں - نامیبیا سے بھارت آنے والے چیتے

مودی نے آج ہم وطنوں سے اپیل کی کہ نامیبیا سے بھارت آنے والے چیتے ابھی مہمان بن کر آئے ہیں، تاہم ان کو دیکھنے کے لیے کچھ مہینوں تک صبر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چیتوں کو آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں ان کوششوں کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے۔PM Modi on Cheetahs

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 3:48 PM IST

شیوپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہم وطنوں سے اپیل کی کہ نامیبیا سے بھارت آنے والے چیتے ابھی مہمان بن کر آئے ہیں، اس لیے ہم وطنوں کو ان کو دیکھنے کے لیے کچھ مہینوں تک صبر کرنا چاہیے۔ مودی نے آج باضابطہ طور پر نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو مدھیہ پردیش کے شیوپور کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑا۔ نامیبیا سے کل آٹھ چیتے لائے گئے ہیں، جن میں سے تین کو مسٹر مودی نے باڑ میں چھوڑا۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔PM Modi on Cheetahs

مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم وطنوں کو ابھی کچھ مہینوں تک صبر کرنا چاہئے۔ چیتا ابھی مہمان بن کر آئے ہیں۔ وہ اس علاقے سے بے خبر ہیں۔ ان کے لیے اس علاقے کو اپنا گھر بنانے کے لیے ہمیں انھیں وقت دینا ہوگا۔ مودی نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چیتوں کو آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں ان کوششوں کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب کونو میں چیتے چلیں گے تو یہاں کی حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ہوگا۔ یہاں ترقی کے نئے امکانات بڑھیں گے۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے بھارت میں چیتوں کی آبادکاری کے لیے سن 2009 میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بین الاقوامی چیتا ماہرین کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 2010 میں، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے چیتا کی آبادکاری کے لیے بھارت بھر میں 10 ممکنہ علاقوں کا سروے کیا۔ ان 10ممکنہ مقامات میں سے، کونو سینکوری (موجودہ کنو نیشنل پارک، شیوپور) سب سے زیادہ موزوں پایا گیا۔ چیتوں کی بحالی کے حوالے سے سال 2013 میں سپریم کورٹ نے مناسب مطالعہ نہ ہونے کی وجہ سے چیتا کو بھارت لانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ چیتوں کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ نے 28 جنوری 2020 کو اجازت دی تھی اور چیتا پراجیکٹ کی نگرانی کے لیے 3 رکنی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Cheetahs Return to India مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.