ETV Bharat / bharat

بانڈی پورہ میں محرم الحرام کے پیش نظر سڑکوں کی درستگی کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں سٹیزن ویلفیئر فورم سوناواری کے ایک وفد نے ضلعی سطح کے افسران سے ملاقات کی اور انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

بانڈی پورہ میں محرم الحرام کے پیش نظر سڑکوں کی درستگی کا مطالبہ
بانڈی پورہ میں محرم الحرام کے پیش نظر سڑکوں کی درستگی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 3:58 PM IST

سٹیزن ویلفیئر فورم سوناواری کے صدر سید سجاد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سب ضلع سمبل کے مختلف افسران کے ساتھ بات کی اور سمبل میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔

بانڈی پورہ میں محرم الحرام کے پیش نظر سڑکوں کی درستگی کا مطالبہ

سید سجاد حسین نے مزید بتایا کہ چونکہ محرم الحرام کا مہینہ آنے کو قریب 45 دن باقی ہے تو اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امام بارگاہوں کی جانب جانے والے راستوں پر میگڈم بچھائے تاکہ محرم الحرام کے دنوں کے دوران عقیدت مندوں کو آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سوناواری کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے اقدامات اٹھائے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ سڑکیں ایسی ہیں جو رہ گئیں۔ اس سلسلے میں انہوں محکمہ آر اینڈ بی کو آگاہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ محرم الحرام سے قبل ہی ان سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.