ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کے پجاریوں سے متعلق بیان پر بابا رام دیو کا ردعمل - راہل گاندھی کا متنازع بیان

راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت پجاریوں کا نہیں بلکہ تپسیوں کا ملک ہے، جس پر بابا رام دیو نے کہا کہ ایک جانب راہل گاندھی بھارت کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں اور دوسری جانب وہ اس طرح کے بیان دے کر بھارت کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔Baba Ramdev on Rahul Gandhi statement

راہل گاندھی کے پجاریوں سے متعلق بیان پر بابا رام دیو کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:11 AM IST

دہرادون: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران پجاریوں کے حوالے سے بیان دیا جو کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا۔ درحقیقت راہل نے کہا تھا کہ بھارت پجاریوں کا نہیں بلکہ تپسیا کرنے والوں کا ملک ہے جس کے لیے یوگ گرو بابا رام دیو نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ رام دیو نے کہا کہ یہ سب سیاسی چالیں ہیں۔ بھارت سنیاسیوں، پجاریوں، برہمنوں اور تپسیوں کا ملک ہے۔ رام دیو نے کہا کہ سیاست میں جو سیاسی پولرائزیشن ہوتا ہے کہ ہم غریبوں کے ہمدرد ہیں، ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران بہت محنت کر رہے ہیں۔ اس طرح کے بیانات سے ان کی شبیہ داغدار ہو رہی ہے۔ جہاں ایک اور راہل گاندھی بھارت کو جوڑنے کی بات کر رہے ہیں، وہیں ایسے بیانات دے کر وہ بھارت کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ ایسا بیان کسی کو نہیں دینا چاہیے جس سے معاشرے میں اونچ نیچ اور تفریق کی دیوار کھڑی ہو۔ Baba Ramdev reaction to Rahul Gandhi statement

راہل گاندھی کے پجاریوں سے متعلق بیان پر بابا رام دیو کا ردعمل
راہل گاندھی کے پجاریوں سے متعلق بیان پر بابا رام دیو کا ردعمل

سخت سردی میں بھی راہل گاندھی صرف ٹی شرٹ پہن کر یاترا کر رہے ہیں، جس کے بارے میں رام دیو نے کہا کہ راہل گاندھی ٹی شرٹ کے اندر گرم کپڑا پہن کر بھارت جوڑو یاترا کر رہے ہیں، جب دو کپڑوں سے گزارا ہو سکتا ہے تو مزید کپڑوں کی کیا ضرورت؟ راہل گاندھی یاترا کرکے بھارت کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ ہر ایک کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے، جو راہل گاندھی بھی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے کروکشیتر میں آر ایس ایس کو کورو بتایا تھا۔ جس پر اعتراض کرتے ہوئے ہریدوار اکھل کشتریہ مہاسبھا کے جنرل سکریٹری کمل بھدوریا، آر ایس ایس کارکن منوج گپتا اور وکیل ارون بھدوریا نے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں انہوں نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ ہم وطنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul Gandhi Hits RSS آر ایس ایس حامی بھگوان شیو کو نہیں مانتے، راہل گاندھی

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کے کروکشیتر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے آر ایس ایس کو 21ویں صدی کا کورو بتایا تھا۔ راہل نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کے لوگ آج کے کورو ہیں۔ یہ لوگ خاکی ہاف پینٹ پہنتے ہیں، ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے ہوتے ہیں۔ ملک کے تین امیر ترین ارب پتیوں میں سے دو کورووں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت سنیاسیوں کا ملک ہے، پجاریوں کا نہیں۔ جس کے بارے میں ہریدوار ضلع جنرل سکریٹری اکھل کشتریہ مہاسبھا کمل بھدوریا، آر ایس ایس کارکن منوج گپتا اور ایڈوکیٹ ارون بھدوریا نے کہا کہ پجاری وہ شخص ہے جو ایشور کی عبادت کرتا ہے۔ بھارت ماں کی پوجا کرتا ہے اور بھارت جو 110 کروڑ سناتنیوں کا ملک ہے۔ اس کے باوجود راہل گاندھی نے سناتنیوں کو سنیاسیوں اور پجاریوں میں تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.