ETV Bharat / bharat

Attacks on Temples in Australia آسٹریلیا مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، مودی

آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے مستقبل میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ PM Modi Talks with Australian PM

مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا آسٹریلیا

author img

By

Published : May 24, 2023, 12:42 PM IST

سڈنی: آسٹریلیا نے آج بھارت کو یقین دلایا کہ ملک میں مندروں پر حملہ کرنے والوں اور بھارت میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیٰحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں انتھونی البانیز سے بات کی۔ ایڈمرلٹی ہاؤس پہنچنے پر پی ایم مودی کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں انڈیا آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ (ایم ایم پی اے) پر دستخط کیے گئے۔ مودی نے اپنے پریس بیان میں کہا، "آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیٰحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات کی تھی اور آج بھی کی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان خوشگوار تعلقات کو کوئی بھی عناصر اپنے خیالات یا عمل سے نقصان پہنچائے، ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اس تناظر میں جو قدم اٹھائے ہیں میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے مجھے ایک بار پھر یقین دلایا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔ پی ایم مودی نے البانیز کے ساتھ ایک سال میں چھ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے جامع تعلقات کی گہرائی، ہمارے خیالات کے ہم آہنگی اور ہمارے تعاون کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر کرکٹ کی زبان میں کہیں تو ہمارے تعلقات ٹی ٹوئنٹی موڈ میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pm Modi met CEOs of Companies مودی نے آسٹریلیا کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.