ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: پنچایت سمیتی کے نائب صدر پر حملہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد پنچایت سمیتی کے دفتر میں کانگریس چھوڑ بی جے پی میں شامل پنچایت سمیتی کے نائب صدر پر حملہ کیا گیا۔ حملہ میں پنچایت سمیتی کے نائب صدر ارجن شیڑکے زخمی ہو گئے۔ چار دن پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے شیڑکے انتخابات میں میں نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔ شیڑکے نے کانگریس پر مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 10:28 PM IST

کانگریس چھوڑبی جے پی میں شامل پنچایت سمیتی کے نائب صدر پر حملہ

کانگریس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے پنچایت سمیتی کے نائب صدر کا چناؤ جیتنے والے ارجن شیّڑکے اور ان کے ساتھی پر کانگریس کارکنوں نے حملہ کیا۔ اس مارپیٹ میں شیڑکے زخمی ہوگئے۔

دیکھیں ویڈیو

ارجن شیڑکے کا الزام ہے کہ کانگریس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے اور الیکشن جیتنے کی وجہ سے ان پر حملہ کیا گیا، ارجن شیڑکے کے دفتر میں کرسیاں بکھری پڑی تھیں، بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھاؤ باگڑے نے اس حملے کو افسوس ناک قرار دیا اور حملہ آوروں کا مناسب علاج کروانے کی دھمکی بھی دی۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو پنچایت سمیتی چناؤ میں ارجن شیڑکے نے کانگریس کو چھوڑ بی جے پی کی مدد سے نائب صدر کا چناؤ جیتا تھا۔

ارجن شیڑکے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے پنچایت سمیتی کے ارکان انوراگ شیندے اور وجئے جادھو نے میرے ساتھ مارپیٹ کی۔ الیکشن میں ناکامی سے وہ برہم تھے۔'

بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھاؤ باگڑے نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ناکام امیدوار نے کامیاب امیدوار پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، یہاں توڑ پھوڑ ہوئی ہے، دفتر کو نقصان پہنچایا گیا۔ ارجن شیڑکے زخمی ہیں انھوں نے اپنا علاج کروانا چاہئے، بعد میں ہم مخالفین کا بھی علاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.