ETV Bharat / bharat

بھاٹ پاڑہ میں بی جے پی کے بوتھ صدر پر حملہ، اہلیہ کا قتل - رنمول کانگریس کے پولنگ ایجنٹ بننے والے کمپاونڈر پر بھی حملہ کیا گی

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی رہنما کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

بھاٹ پاڑہ میں بی جے پی کے بوتھ صدر پر حملہ، اہلیہ کا قتل

author img

By

Published : May 4, 2021, 12:14 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج آنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ آہستہ آہستہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور تمام اضلاع اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ کے بی سی رائے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے صدر کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 22 میں واقع بیرکپور بی جے پی کے بوتھ صدر کمل منڈل کے مکان پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں بی جے پی کے رہنما کی اہلیہ شوبھا رانی منڈل شدید طور پر زخمی ہوگئی.انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

اس واقعے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے اسمبلی انتخابات کے بعد جاری سیاسی جھڑپوں پر قابو پانے کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو حالات اورخراب ہو جائیں گے۔

دوسری جانب شمالی 24 پرگنہ کے باگدا میں ترنمول کانگریس کے پولنگ ایجنٹ بننے والے کمپاونڈر پر بھی حملہ کیا گیا اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے. اس کے باوجود تصادم کا بازار گرم ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم میں نو لوگوں کی موت پر ممتا بنرجی کی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.