ETV Bharat / bharat

Asaduddin Owaisi Slams Congress انیل انٹونی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اویسی کی کانگریس پر تنقید

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 10:49 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کانگریس کے سینیئر رہنما اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' فادر انٹونی "اے" ٹیم، بیٹا انٹونی "بی" ٹیم میں لیکن سیکولرازم کے نوٹری ایجنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے کہ کون سیکولر ہے بہت خوب۔'

انیل انٹونی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اویسی کی کانگریس پر تنقید

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعرات کو کانگریس پر اس وقت سخت تنقید کی جب کانگریس کے سینیئر رہنما اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ اویسی نے کہا کہ "سیکولرازم کے نوٹری ایجنٹس اس بات کے سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے کہ کون سیکولر ہے۔"

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ فادر انٹونی "اے" ٹیم، بیٹا انٹونی "بی" ٹیم میں لیکن سیکولرازم کے نوٹری ایجنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے کہ کون سیکولر ہے بہت خوب۔ بتا دیں کہ انل انٹونی نے نئی دہلی میں مرکزی وزراء پیوش گوئل اور وی مرلیدھرن کی موجودگی میں رسمی طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انیل انٹونی نے جنوری میں گجرات فسادات اور وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کے تنازع کے بعد کانگریس چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'انہوں نے یہ فیصلہ "آزادی اظہار رائے کے لیے لڑنے والوں کی جانب سے ایک ٹویٹ واپس لینے کے لیے عدم برداشت کے مطالبات" کے بعد لیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے incindia@ @INCKerala سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مجھ سے ایک ٹویٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ میں نے انکار کر دیا۔' جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے بی بی سی کی دستاویزی فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے خیالات کو بھارتی اداروں پر ڈالنے سے ملک کی خودمختاری کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی بی سی یوکے حکومت کا سپانسر شدہ چینل ہے۔ بی بی سی اور سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کے خیالات کو بھارتی اداروں کے خیالات سے زیادہ اہمیت دینا ایک خطرناک عمل ہے۔ انیل انٹونی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ جیک سٹرا نے ہی عراق جنگ کی منصوبہ بندی کی تھی اور امریکی قیادت والے اتحاد نے عراق پر حملہ کیا تھا۔ وہیں ان کے والد اے کے انٹونی نے انل انٹونی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے پر کہا کہ 'انل کے فیصلے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ یہ بالکل غلط اقدام ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Anil Antony Joins BJP سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کے بیٹے بی جے پی میں شامل ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.