ETV Bharat / bharat

ضعیف خواتین کو بھی لکشمی بھنڈار اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان - مغربی بنگال

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ اب 60 سال کی خواتین کو بھی لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت ہر مہینہ پانچ سو روپے دیا جائے گا۔

ضعیفہ خواتین کو بھی لکشمی بھنڈار اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 1:38 PM IST

Updated : Oct 24, 2021, 3:43 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 60 سال یا پھر اس سے زائد کی عمر والی خواتین و ضعیفہ کو لکمشی بھنڈار اسکیم کے تحت ہر ماہ پانچ سو روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ضعیفہ خواتین کو بھی لکشمی بھنڈار اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان

اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے 25 سال کی عمر سے لے کر 50 سال کی عمر تک کی خواتین کو لکمشی بھنڈار اسکیم کے تحت ہر ماہ پانچ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ہی فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے 60 سال کی خواتین کو بھی اس زمرے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اس کے لئے (لکشمی بھنڈار اسکیم) کے 1،072 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اس کا مقصد 60 سال یا اس سے زائد کی عمر والی خواتین و ضعیفہ کو بھی اس اسکیم سے فائدے حاصل ہو سکے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے تحت ہر ماہ شادی شدہ خواتین کے اکاؤنٹ میں 500-500 روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

مزید پڑھیں:۔ توپسیا، مغربی بنگال: خواتین نے لکشمی بھنڈار اسکیم کی تعریف کی

واضح رہے کہ ممتابنرجی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ان منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔
مغربی بنگال حکومت کے زیادہ تر ترقیاتی منصوبے بالخصوص خواتین اور طالبات کے لئے ہیں۔

Last Updated : Oct 24, 2021, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.