ETV Bharat / bharat

Haj Committee of India Announces: حج 2022 کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع - حج 2022 کے تعلق سئ نیا سرکولر

حج 2022 کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس میں آج حج کمیٹی آف انڈیا Haj Committee of India کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں مزید 15 فروری تک توسیع کیا گیا ہے۔

حج 2022 کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 9:53 PM IST

حج 2022 کے لیے درخواست جمع کرنے کی تاریخ 15 فروری 2022 کردی گئی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی Delhi State Haj Committee کے چیئرمین مختار احمد نے اس تعلق سے بتایا کہ اب حج فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ہی درخواست گزار عازمین کے پاس 15 فروری تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ Machine-Readable Passport کا ہونا لازمی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور 31 دسمبر 2022 ہی رہے گی۔

حج 2022 کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
واضح رہے کے پہلے حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی جس میں آج حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق 15 فروری تک توسیع عمل میں لائی گئی ہے۔ڈیلی اسٹیٹ حج کمیٹی Delhi State Haj Committee کے چیئرمین مختار احمد کے مطابق حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل ترکمان گیٹ آصف علی روڈ نئی دہلی پر درخواست گزار عازمین کے لیے آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے اور اس سلسلے میں مہیا سہولیات بدستور جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: Naqvi Says Haj 2022 possible: 'امسال کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ حج ضرور ہوگا'

ای ٹی وی بھارت سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نائب افسر تعمیل محسن علی نے بتایا کہ آج ہی ممبئی سے ان کے پاس درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفیکشن آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 سو سے زائد عازمین حج دہلی سے درخواست دے چکے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.