ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی جہاں کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے مبینہ 100 کروڑ کی بدعنوانی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انل دیشمکھ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔ بامبے ہائی کورٹ نے آج سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ کورٹ میں فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے تھے اور گزشتہ ہفتے جسٹس ایم ایس کارنک نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور آج انل دیشمکھ کو ضمانت مل گئی۔ Anil Deshmukh Bail Approved by Bombay High Court
-
Bombay High Court grants bail to Maharashtra Former Home Minister and NCP leader Anil Deshmukh in a corruption case filed by CBI. pic.twitter.com/B9BrziGRoN
— ANI (@ANI) December 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Bombay High Court grants bail to Maharashtra Former Home Minister and NCP leader Anil Deshmukh in a corruption case filed by CBI. pic.twitter.com/B9BrziGRoN
— ANI (@ANI) December 12, 2022Bombay High Court grants bail to Maharashtra Former Home Minister and NCP leader Anil Deshmukh in a corruption case filed by CBI. pic.twitter.com/B9BrziGRoN
— ANI (@ANI) December 12, 2022
واضح رہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے صدر شرد پوار کو خط لکھ کر سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ پرمبیر سنگھ نے ایک خط کے ذریعے سنسنی خیز الزام لگایا کہ انل دیشمکھ نے سچن وازے کو ہر ماہ 100 کروڑ روپے کی وصولی کا ہدف دیا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں معطل اے پی آئی سچن وازے کو بھی مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انل دیشمکھ کے پرائیویٹ سکریٹری سنجیو پالندے اور پرسنل اسسٹنٹ کندن شندے کو بھی اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سچن وازے اس وقت تلوجہ جیل میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ Maharashtra Former Home Minister Anil Deshmukh