علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University نے نیشنل اسسمنٹ ایکریڈیٹیشن کونسل National Assessment and Accreditation Council کی جانب سے اسسمنٹ اور ایکریڈیٹیشن Assessment Accreditation کے بعد جاری کی گئی گریٹنگ پر نظرثانی کی درخواست Greetings Review Request دینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کے حالیہ جائزے میں (3.24) کے مجموعی گریڈ پوائنٹ اوسط (سی جی پی اے) کے ساتھ اے گریڈ عطا کیا گیا ہے۔
نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر کی قائم کردہ اس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے جس نے این اے اے سی کی عطا کردہ گریڈنگ کا جائزہ لیا اور اس نتیجہ پر پہنچی کہ کچھ نکات ایسے ہیں جن کے تجزیہ نے اسکور کو متاثر کیا اور اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اس تعلق سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کچھ مخصوص پیمانے ایسے ہیں جن پر جائزہ نہیں لیا گیا اور کچھ نکات پر دیے گئے اسکور، اس ڈاٹا سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں جو فراہم کیے گئے تھے، چنانچہ ہم ایسے نکات پر اور ان پر دیے گئے گریڈ پر اپیل داخل کریں گے اس کی سفارش یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی نے کی ہے'۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کچھ طریق ہائے عمل پر شکایات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے ادارے جنہیں جائزہ کے عمل یا اس کے نتیجے یا کسی دیگر امور کے بارے میں شکایت ہے ان کے لیے نظر ثانی کی خاطر این اے اے سی میں شکایات کو دور کرنے کے سلسلے میں رہنما ہدایات موجود ہیں۔ لہذا یونیورسٹی طے شدہ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپیل داخل کرے گی'۔
- مزید پڑھیں: AMU Gets 'A' NAAC Grading: اے ایم یو کو این اے اے سی گریڈنگ میں امید اے پلس کی تھی، ملا اے گریڈ
وائس چانسلر کی قائم کردہ کمیٹی میں پروفیسر محمد نوید، (کنوینر رینکنگ کمیٹی)، پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)، پروفیسر اکرام خان (چیئرمین شعبہ الیکٹرانکس)، پروفیسر امتیاز اشرف (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی) اور پروفیسر اسد اللہ خان (ڈاریکٹر آئی کیو اے سی) شامل تھے۔