ETV Bharat / bharat

شمال-مشرق میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے: شاہ

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 8:31 PM IST

شاہ نے ہاپتا کانگجیئیبُنگ میں ایک عوامی استقبالیہ پروگرام کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند ہے۔

Amit Shah
امت شاہ

امفال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ شمال-مشرق میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے اور اب جو کچھ بچے ہوئے ہیں وہ بھی جلد مین اسٹریم میں شامل ہو جائیں گے۔

شاہ نے یہاں ہاپتا کانگجیئیبُنگ میں ایک عوامی استقبالیہ پروگرام کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بننے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں چوٹی پر پہنچنے کا ہندوستان کے سفر کے دوران ملک کے کسی بھی حصے، بالخصوص شمال۔مشرق کو کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب کانگریس شمال۔مشرقی ریاستوں میں حکومت کر رہی تھی، تب پورے ملک میں باغیوں، بند اور ناکہ بندی وغیرہ میں اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال۔مشرق میں بی جے پی کی حکومتیں بننے کے بعد زیادہ تر باغیوں نے اپنی بندوقیں چھوڑ دی اور مین اسٹریم میں لوٹ آئے۔ باقی ماندہ گروپ بھی مین اسٹریم میں لوٹ آئیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ برو، ریانگ، بوڈو اور دیگر کیمیونٹیز سے متعلقہ مسائل کا نمٹارہ کیا گیا ہے اور زیادہ تر زمینی تنظیموں نے اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت علاقے کے لوگوں اور تنظیموں کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور و خوض کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم وسیع پیمانے پر متعارف

انہوں نے منی پور حکومت سے ایک فارنسک ادارے کے ساتھ ایک سائنس یونیورسٹی سے متعلق اپیل کی تاکہ خطے کے عوام فارنسک سائنس کے نصاب کا مطالعہ کر سکیں۔

قبل ازیں مرکزی حکومت نے منی پور کے عوام کی سلامتی کے لیے انر لائن پرمٹ (آئی ایل پی) نافذ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تمام وزراء کو شمال۔مشرق کا دورہ کرنے کی ہدایت کے سبب بہ ضابطہ کئی پروجیکٹس مکمل ہوئے۔ گذشتہ حکومتوں نے سنگ بنیاد رکھا اور موجودہ حکومت کام کو مکمل کر رہی ہے اور پروجیکٹس کا افتتاح کر رہی ہے۔

شاہ نے کئی پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا، جن میں تھواُوبل ملٹی پرپز پروجیکٹ بھی شامل ہے' جس کی تعمیر 1998.99 کروڑ روپیے کی تخیمنی لاگت سے کی گئی ہے اور بشنوپور سے توپُل اور تھواُوبل سے کاسوم کُھلِّین تک سڑک پروجیکٹس ہے جس کی تخمینی لاگت 475.65 کروڑ روپیے ہے۔ انہوں نے ایک ریاستی سطحی ای آفس بھی لانچ کی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو یکساں طور پر ترقی دینے کے لیے وزیراعظم کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے 40 سے زیادہ بار اس خطے کا دورہ کیا ہے جو کنیکٹیوِٹی، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے، امن اور ترقی یقینی بنانے کو ان کے پابند عہد ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بہتری کے لیے شمال۔مشرق کی وزارت کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ 33 فیصد رقم کا استعمال داخلی علاقوں کی ترقی کے لیے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.