ETV Bharat / bharat

Amit Shah to Visit Arunachal Pradesh امت شاہ کا پیر سے دو روزہ اروناچل دورہ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 5:15 PM IST

امت شاہ پیر کے روز اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گے، اس دوران وہ وائبرینٹ ولیج پروگرام کا آغاز کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کے روز اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گے اور ضلع انجاو کے سرحدی گاؤں کیبیتو میں 'وائبرینٹ ولیج پروگرام' کا آغاز کریں گے۔ حکومت نے 4800 کروڑ روپے کی مرکزی شراکت کے ساتھ 'وائبرنٹ ولیج پروگرام' (VVP) کو منظوری دی ہے جس میں 2500 کروڑ روپے خاص طور پر مالی سال 2022-23 سے 2025-26 کے دوران روڈ کنیکٹیویٹی کے لیے شامل ہیں۔ وی وی پی ایک اختراعی اسکیم ہے، جس کے تحت جامع ترقی کے لیے اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی شمالی سرحد کے ساتھ 19 اضلاع کے 46 بلاکس میں 2967 گاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیاد پر 662 گاؤں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں اروناچل پردیش کے 455 گاؤں بھی شامل ہیں۔

وائبرنٹ ولیج پروگرام سے نشان زد سرحدی دیہاتوں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور انہیں اپنے آبائی مقامات پر رہنے کی ترغیب دی جائے گی جس سے ان دیہاتوں سے نقل مکانی کو روکا جائے گا اور سرحد کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ کا اروناچل پردیش دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah in Azamgarh دہشت گردی کا گڑھ تھا اعظم گڑھ، اب تعلیم اور موسیقی کا مرکز بن رہا ہے: امت شاہ

Amit Shah Slams Congress کانگریس میدان تیار کر لے، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کو تیار: امت شاہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.