ETV Bharat / bharat

Amit Shah Reviews Security Situation In JK امت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 7:05 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 10:30 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ آج جموں کے مضافات میں سدھرا کے نزدیک سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Amit Shah Reviews Security Situation

امت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جموں میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ایک الگ میٹنگ میں وزیر داخلہ نے مرکزی زیر انتظام علاقہ لیہہ لداخ سے متعلق منصوبوں اور وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ Amit Shah Reviews Security Situation In Jammu and Kashmir

وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور وزارت اور سیکورٹی ایجنسیوں کے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سلامتی کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور کووڈ انفیکشن میں اضافے کے خدشات سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی بات چیت کی گئی۔

امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ امت شاہ نے یہ بات بدھ کو یہاں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقی کے پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے سیکیورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکیورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی- علیحدگی پسند مہم کی امداد، بڑھاو دینے والے عناصر اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اسکیموں کے تحت مستحقین کے 100 فیصد اطمینان کے لیے بہترین کوششیں کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را کے چیف اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کےکے افسران نے بھی شرکت کی۔امت شاہ نے ایک اور میٹنگ میں لیہہ اور لداخ میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Gunfight Breaks Out in Sidhra Jammu جموں کے سدرہ علاقہ میں تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک

یواین آئی

Last Updated : Dec 28, 2022, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.