ETV Bharat / bharat

Prophet Remark Row: القاعدہ نے بھارت میں خودکش حملوں کی دھمکی دی

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر القاعدہ نے بھارت میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ Al Qaeda threatens suicide attacks in India

القاعدہ نے بھارت میں خودکش حملوں کی دھمکی دی

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:27 AM IST

نئی دہلی: شدت پسند تنظیم القاعدہ نے بھارت میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ القاعدہ نے 6 جون کو جاری کردہ اپنے سرکاری خط میں دھمکی دی ہے کہ وہ گجرات، یوپی، ممبئی اور دہلی میں خودکش حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ القاعدہ نے یہ دھمکی بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر دی ہے۔ القاعدہ نے کہا کہ وہ دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور گجرات میں "پیغمبر کی شان کے لیے لڑنے" کے لیے خودکش حملے کرے گا۔ القاعدہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے نبی کی توہین کرنے والوں کو ہم ہلاک کر دیں گے۔ ہم اپنے جسموں پر اور اپنے بچوں کے جسموں پر دھماکہ خیز مواد باندھ کر ان لوگوں کو اڑا دیں گے جو ہمارے نبی کی توہین کرنے کی جرات کرتے ہیں۔ بھگوا دہشت گردوں کو اب دہلی، بمبئی، یوپی اور گجرات میں اپنے انجام کا انتظار کرنا چاہیے۔ Al Qaeda threatens suicide attacks in delhi mumbai up gujarat

شدت پسند تنظیم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چند روز قبل ایک ہندوتوا پروپیگنڈہ کرنے والے نے ٹی وی پر بحث کے دوران اسلام اور پیغمبر اسلام کی توہین کی تھی۔ ان کے بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس معاملہ کوئی معافی تلافی نہیں ملے گی۔ یہ معاملہ کسی بھی لفظ مذمت یا افسوس سے بند نہیں کیا جائے گا۔ القاعدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیغمبر اسلام کی توہین کا بدلہ لیں گے۔ ہم دوسروں سے کہیں گے کہ وہ اس لڑائی میں شامل ہوں۔ وہیں دہلی پولیس نے نوپور شرما اور ان کے اہل خانہ کو سیکورٹی فراہم کی ہے، جنہیں پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکال دیا گیا تھا۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:۔ Iraq summons Indian Ambassador: عراق نے محمدﷺ پر نازیبا تبصرہ پر بھارتی سفیر کو سمن جاری کیا

اس سے قبل دہلی پولیس نے بی جے پی کی سابقہ ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ شرما نے دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس سے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایک اہلکار نے کہا کہ شرما اور ان کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جب انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے تبصروں کے لیے دھمکیاں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.