ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین کے ایک سال مکمل ہونے پر اکالی دل  کا 'یوم سیاہ' منانے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 10:36 AM IST

Updated : Sep 12, 2021, 12:49 PM IST

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کی صدارت میں ہفتہ کو ایک میٹنگ میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر دلجیت چیما نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکن پنجاب کے کسانوں کے ساتھ احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے۔

Akali Dal
Akali Dal

شرومنی اکالی دل کے ایک رہنما نے کہا کہ پارٹی منتازع زرعی قوانین کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر 17 ستمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ کسان کارکنان کے ساتھ پارٹی کے کارکن زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس دن نئی دہلی میں گردوارہ رکاب گنج صاحب سے پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ کریں گے۔

پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل کی صدارت میں ہفتہ کو ایک میٹنگ میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر دلجیت چیما نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکن پنجاب کے کسانوں کے ساتھ احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ سال اسی دن پارٹی رہنما ہرسمرت کور بادل اور سکھبیر بادل نے پارلیمنٹ میں منتازع زرعی قوانین کی منظوری کی مخالفت کی تھی اور وہ صرف دو ارکان پارلیمان تھے جنہوں نے بلوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

اس کے بعد اکالی دل کی نمائندہ ہرسمرت کور نے مرکزی وزارت سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو چھوڑ دیا اور بی جے پی کے ساتھ اپنا 24 سالہ پرانا اتحاد توڑ دیا۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.