راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ ہے Ajmer Drgah جہاں ملک و بیرون ملک سے زائرین و عقیدت مند آتے ہیں۔
رواں برس خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس منایا جائے گا۔ Urs Khwaja Ghreeb Nawaz 29 جنوری کو عرس کے پرچم کشائی کی رسم ادا ہوگی اور ماہ رجب کا چاند دکھائی دینے پر عرس کا آغاز ہوگا۔
ماہ رجب کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں واقع جنتی دروازہ خاص و عام زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پہلی رجب سے 6 رجب تک عرس کی تمام تقاریب منعقد کی جائینگی
اجمیر درگاہ میں واقع جنتی دروازہ Ajmer Dargah Jannati Dawaza یکم رجب سے 6 رجب تک تمام عقیدت مندوں کیلئے کُھلا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ عید الفطر، عید الاضحی اور خواجہ غریب نواز کے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ کے عرس کے موقع پر یہ جنتی دروازہ کھولا جاتا ہے جبکہ بقیہ سال یہ دروازہ بند ہوتا ہے۔
درگاہ شریف کی حدود و اطراف میں مختلف تاریخی عمارتیں بھی ہیں Historical Places جنہیں اپنے اپنے وقت کے حکمرانوں نے خواجہ غریب نواز سے فیض حاصل ہونے پر تعمیر کروایا تھا۔ بادشاہ اکبر، جہانگیر بادشاہ، شاہ جہاں اور ان کے علاوہ کئی حکمرانوں نے اپنی اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
خواجہ غریب نواز کے مزار مبارک کے قریب درگاہ کے خدام کے جد امجد حضرت خواجہ فخر الدین گردیزی کی مزار بھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کی فخرالدین گردیزی خواجہ غریب نواز کے ساتھ ہی ملک عرب سے بھارت تشریف لائے تھے۔
بھارت میں مذہب اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ سے آج بھی انسانیت، بھائی چارہ اور اخوت کا پیغام ملتا ہے۔
اجمیر درگاہ پر نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب لوگ بھی آتے ہیں اور یہاں سے انہیں بے پناہ عقیدت ہے۔