ETV Bharat / bharat

ایئرلائن کمپنیوں نے سفر کی تاریخ میں تبدیلی کے لئے چھوٹ دی

ایئر ایشیا انڈیا نے کہا ہے کہ مسافر پندرہ مئی تک کے سفر کے لئے بک کرائی گئی ٹکٹوں کی تاریخ میں تبدیلی کرا سکتے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 10:07 PM IST

airline companies
ائرلائن

کووڈ ۔ 19 وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ سفر کرنے سے خوفزدہ ہیں یا چاہ کر بھی سفر نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر بہت سی ایئرلائن کمپنیوں نے گھریلو راستوں پر بلا معاوضہ سفر کی تاریخ میں تبدیلی کی پیش کش کی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے کہا ہے کہ مسافر 17 اپریل سے 30 اپریل کے درمیان سفر کے لئے اسی دوران بک کرائے گئے ٹکٹ پر بغیر کسی فیس کے تاریخ میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ وہ آگے کسی بھی تاریخ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔ تاہم ٹکٹ رد کرانے یا سیکٹر میں تبدیلی کے لئے فیس ہوگی۔ یہ سہولت گروپ بکنگ کرانے والوں کو نہیں ملے گی۔

سستی ایئرلائن کمپنی اسپائس جیٹ نے 17 اپریل سے 15 مئی کے درمیان سفر کے لئے بک کرانے والے ٹکٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے لئے فیسوں میں معافی کا اعلان کیا ہے بشرطیکہ یہ بکنگ 17 اپریل سے 10 مئی کے درمیان کرائی گئی ہو۔ یہ پیش کش براہ راست پروازوں پر ہی تسلیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ویکسین ضرور لیں: برطانوی مسلم کونسل

ایئر ایشیا انڈیا نے کہا ہے کہ مسافر پندرہ مئی تک کے سفر کے لئے بک کرائی گئی ٹکٹوں کی تاریخ میں بلاتامل تبدیلی کرا سکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.