ریاست اروناچل پردیش کے ضلع اپر سیانگ میں ٹوٹنگ ہیڈکوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب ایٹا نگر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جائے حادثہ کا سڑک سے رابطہ نہیں ہے۔ موقع پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی۔ گوہاٹی ڈیفنس پی آر او کے مطابق ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) آج صبح تقریباً 10:40 بجے اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع کے توٹنگ علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اپر سیانگ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جمر بسر نے بتایا کہ "حادثہ کی جگہ سڑک سے منسلک نہیں ہے۔ ایک ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے اور دیگر تمام تفصیلات کا انتظار ہے۔"A military chopper crashed in Upper Siang
مزید پڑھیں:۔ Emergency Landing of Army Helicopter in Kashipur: کاشی پور میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، دیکھیں ویڈیو
اس سے قبل رواں سال 5 اکتوبر کو اروناچل پردیش کے علاقے توانگ کے قریب چیتا ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بھارتی فوج کا ایک پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ توانگ کے قریبی علاقوں میں اڑنے والا چیتا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران صبح 10:00 بجے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔