منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو 38 سیٹوں کے لیے کُل رجسٹرڈ 12 لاکھ 9 ہزار ووٹروں میں سے 85 فیصد سے زیادہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 85.14 Percentage voting in first phase of Manipur Assembly elections
منی پور میں انتخابات کے دوران تشدد کے چند واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ Violence during elections in Manipur
چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) راجیش اگروال نے کہا کہ 'اسمبلی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ چورا چاند پور ضلع کے تیپائی مکھ اسمبلی حلقہ کا ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت نااوریم ایبوچواوبا کے طور پر ہوئی ہے۔
پہلے مرحلے میں امپھال ویسٹ ضلع میں سب سے زیادہ 89.15 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں بشنی پور میں 88.70 فیصد، امپھال ایسٹ میں 84.28 فیصد، کانگ پوکپی ضلع میں 83.38 فیصد اور چوراچاند پور میں 77.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 'مجموعی طور پر ریاست میں 1721 پولنگ بوتھ پر پولنگ پرامن رہی سوائے تشدد کے چند واقعات چھوڑکر۔ انہوں نے کہا کہ 'شرپسندوں نے سایتو، ہینگلیپ اور سنگھاٹ حلقوں میں ای وی ایم کو نقصان پہنچایا۔'
یہ بھی پڑھیں: یوپی اسمبلی الیکشن: پانچویں مرحلے میں شام 6 بجے تک 55.15 فیصد پولنگ
سی ای او نے کہا کہ 'ای وی ایم کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'چورا چاند پور میں دو جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا ہے۔'