ETV Bharat / bharat

Clash At Mexican Cement Plant: میکسیکو کے سیمنٹ پلانٹ میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:41 AM IST

میکسیکو کے سیمنٹ پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اس کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی، اس دوران پلانٹ کے کارکنان اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ نو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 8 Killed in clash at Mexican cement plant

میکسیکو کے سیمنٹ پلانٹ میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے صوبہ ہیڈالگو کے ٹلا شہر میں کروز ازول سیمنٹ پلانٹ میں فائرنگ ہوئی جس میں آٹھ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ Shootout at Cement Plant in Mexico یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد نے پلانٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن کارکنوں نےان کے خلاف مزاحمت کی۔ مقامی گورنر عمر فیاض میناسس نے بدھ کی دیر رات اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ ’’میں ٹلا شہر کے کروز ازول پلانٹ میں ہوئی جھڑپوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق آٹھ افراد ہلاک، گیارہ زخمی ہوگئے جبکہ نو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں:۔ میکسیکو میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں 19 افراد ہلاک

انہوں نے علاقائی وزارت داخلہ اور استغاثہ کے دفتر کو واقعے کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ متضاد فریقوں کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کا کام سونپا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.