ETV Bharat / bharat

NEW COVID-19 CASES: ملک میں کورونا کے 19893 نئے کیسز - بھارت میں کورونا کے کیسیز میں اضافہ

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 20419 کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ، کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 43424029 ہو گئی ہے۔ India Records Over 19,893 New Covid Cases

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 2:17 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 19893 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 44087037 ہو گئی ہے، مزید 38 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد 526530 ہو گئی ہے،ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 136478 ہے،دریں اثنا آج صبح 7 بجے تک ملک میں 205.22 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3820676 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

India Records Over 19,893 New Covid Cases

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 20419 کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ، کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 43424029 ہو گئی ہے،ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد ہے، جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں چار لاکھ تین ہزار چھ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک 87 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 536 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1134 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 11120 پر آ گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2063621 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید چار مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک 21380 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران 462 ایکٹو کورونا کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 12715 پر آ گئی ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 6641693 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70509 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں بھی کورونا کے فعال کیسز 262 کم ہوکر12321 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7891665 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید سات افراد کے ہلاک ہونے سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148117 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Covid 19 in India: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 اموات

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 404 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 11392 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3498770 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38033 ہو گئی ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.