ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں جیکواڑی ڈیم کے اٹھارہ دروازے کھول دیئے گئے، ڈیم کے دروازے آدھا فٹ تک کھولے گئے ہیں جِس میں سے 10 ہزار کیوسک کی رفتار سے پانی دریائے گوداوری میں چھوڑا جا رہا ہے۔ دریائے گوداوری کے اطراف میں آباد 30 سے زیادہ گاوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ناسک ضلع میں موسلادھار بارش کے سبب دریائے گوداوری پر تعمیر جیکواڑی ڈیم کے 27 میں سے 18 دروازوں کو آدھا فٹ تک کھول دیا گیا ہے، اٹھارہ دروازے کھول دیئے جانے سے ڈیم سے دس ہزار کیوسک پانی دریا میں چھوڑا جارہا ہے، یہ اٹھارہ دروازے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر کی موجودگی میں کھولے گئے۔
مزید پڑھیں: 'جائیکواڑی ڈیم' کے سبھی دروازے کھول دئے گئے
ضلع کلکٹر سنیل چوہان کا کہنا ہیکہ ابتدا میں پانچ دروازے کھولے گئے اس کے بعد تیرہ دروازوں کو آدھا فٹ تک کھولا گیا، میڈیا سے بات چیت میں ضلع کلکٹر چوہان کا کہنا ہیکہ ڈیم میں ایک لاکھ کیوسک پانی آرہا ہے ، اس لیے ڈیم کے دروازے کھولنا ناگزیر ہوگیا تھا لیکن انتظامیہ نے اس بات کا پورا خیال رکھا ہے کہ اطراف کے دیہاتوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ واضح رہے کہ جیکواڑی ڈیم سے ہی اورنگ آباد، جالنہ اور دیگر شہروں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔