ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ - ملک میں کورونا کے فعال کیسز

مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 170 افراد کورونا وائسر سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک کل 220 کروڑ 64 لاکھ 15 ہزار 484 ویکسینیشن کیے جا چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:49 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہوگئی، جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 530775 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں کورونا انفیکشن کے 161 فعال کیسز بڑھے ہیں۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 6977 کووڈ ویکسینیشن کیے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 64 لاکھ 15 ہزار 484 ویکسینیشن کیے جا چکے ہیں۔ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 170 مریض اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 2686 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں 47، مہاراشٹر میں 34، تلنگانہ میں 22، کیرالہ میں 12، تمل ناڈو میں 11، گجرات اور مدھیہ پردیش میں سات سات، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چھ چھ، دہلی میں پانچ، پنجاب اور راجستھان میں تین تین، گوا اور مغربی بنگال میں 2-2، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں بالترتیب ایک ایک معاملے بڑھے ہیں، جبکہ مہاراشٹر میں کورونا سے دو مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 87 ہزار 496 اور اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار 035 ہے جبکہ تعداد اموات 530775 ہے۔حالانکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.81 فیصد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے تقریبا تین سو نئے کیسز

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.