ETV Bharat / bharat

افغانستان سے نکالے گئے افراد میں کورونا کی تشخیص - افغانستان کی صورت حال

بھارتی فضائیہ کے ذریعہ گذشتہ روز افغانستان سے انخلا کے دوران لائے گئے 78 افراد کو دہلی ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا تھا۔ ان میں سے 16 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

16 out of 78 Afghanistan evacuees test Covid positive
افغانستان سے انخلا کیے گئے افراد میں کورونا کی تشخیص
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:30 AM IST

Updated : Aug 25, 2021, 12:28 PM IST

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ذریعہ گذشتہ روز دوپہر بارہ بجے افغانستان سے تاجکستان کے دوشنبے کے راستے 78 افراد کو دہلی پہنچایا تھا۔ ان میں سے 16 افراد میں کورونا وائر س کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں تین مذہبی پیشوا بھی شامل ہیں جو افغانستان کے کابل سے تاریخی اور ہاتھ سے لکھے گرو گرنتھ صاحب کے تین نسخے بھی اپنے ساتھ لائے تھے۔

مرکزی وزارت صحت نے افغانستان سے آنے والے تمام افراد کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلیدھرن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آر پی سنگھ نے گذشتہ روز دہلی ہوائی اڈے پر کابل سے لائے گئے شری گرو گرنتھ صاحب کے تین نسخے کو وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul Evacuation: ایئر انڈیا 78 مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچا

ہردیپ سنگھ پوری نے بھی اس تعلق سے ٹویٹ کیا تھا "تھوڑی دیر پہلے کابل سے دہلی تک شری گرو گرنتھ صاحب جی کے تین نسخے کو وصول کرنے اور ان کی تعظیم کرنے میں خوشی ہوئی۔"

بھارت افغانستان کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے وہاں سے اپنے لوگوں کو ہنگامی طور پر نکال رہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت پہلے ہی ان لوگوں کی RT-PCR ٹیسٹنگ (فی الحال بین الاقوامی مسافروں کے لیے لازمی) سے مستثنیٰ اجازت دے چکی ہے۔

Last Updated : Aug 25, 2021, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.