ETV Bharat / bharat

اپوزیشن کی 14 پارٹیوں کی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی اپیل

کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 6:05 PM IST

اپوزیشن کی 14 پارٹیوں کی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی اپیل
اپوزیشن کی 14 پارٹیوں کی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی اپیل

اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ 'پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کا ناکام کوشش کر رہی ہے۔'

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حکومت پارلیمنٹ میں اپنے سخت رویہ کے سبب تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت گھمنڈ میں چور ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان مسائل پر بحث کروانے اور وزیر داخلہ سے بحث کا جواب دینے کی اپوزیشن کی مانگ کو نظر انداز کر رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی

اپوزیشن کے جن رہنماؤں نے یہ بیان جاری کیا ہے، ان میں راجیہ سبھا کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، نیشنلسٹ کانگر پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار، ڈی ایم کے کے رہنما ٹی آر بالو اور تیروچی شیوا، کانگریس کے رہنما آنند شرما، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن اور کلیان بنرجی، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت اور وِنَے راؤت، راشٹڑیہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا 'مارکسسٹ' کے رہنما ای کریم، عام آدمی پارٹی کے رہنما سشیل گپتا، آئی یو ایم ایل کے ای ٹی محمد بشیر، نیشنل کانفرسن کے رہنما حسنین مسعود، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما ونے وسوم، آر ایس پی کے رہنما این کے پریم چندرن اور ایل جے ڈی کے ایم وی شریئم کمار شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.