ETV Bharat / bharat

Train Derailed راجستھان میں ٹرین کے بارہ ڈبے پٹری سے اترے، متعدد افراد زخمی - سوریہ نگری ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اترے

راجستھان میں پیر کو سوریہ نگری ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جودھ پور سے ایک ریلیف ٹرین کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ Suryanagari derailed

راجستھان میں ٹرین کے بارہ ڈبے پٹری سے اترے

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:35 AM IST

راجستھان میں ٹرین کے بارہ ڈبے پٹری سے اترے

پالی: باندرہ سے جودھ پور آنے والی سوریہ نگری ایکسپریس پیر کی صبح ضلع پالی اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ہی پٹری سے اتر گئی۔ اس ٹرین کی نو بوگیاں الٹ گئیں اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں دو درجن سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے سی پی آر کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی جودھ پور سے ایک ریلیف ٹرین کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 12480، باندرہ ٹرمینس-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کے 12 ڈبے آج صبح 3:27 بجے جودھ پور ڈویژن کے راجکیواس-بومادارا سیکشن کے درمیان پٹری سے اتر گئے۔Bandra Terminus Jodhpur Suryanagari Express derail

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی طرف سے جودھ پور سے ایک حادثہ ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔جنرل منیجر-نارتھ ویسٹرن ریلوے وجے شرما اور دیگر اعلیٰ حکام ہیڈکوارٹر جے پور کے کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس واقعے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی کسی کے شدید زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Train Derail in Moradabad مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی پٹری سے اتری، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

نارتھ ویسٹرن ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال جودھ پور سے ریلیف ٹرین کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ اصل صورتحال اس ٹرین کے آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈی اے آر ایم-اے ڈی آر ایم ریلیف گاڑی کے ساتھ ڈویژنل اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ کنٹرول روم سے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔راحت و بچاؤ کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے، تمام زخمیوں کا علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.