شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں، اتوار کے روز 11 دن کے بچے کی کووڈ 19 کی وجہ سے موت ہوگئی۔
ہفتہ کی شام نوزائیدہ بچہ کورونا مثبت پایا گیا اوراس کے لئے وہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔
اتوار کے روز تقریباً پانچ دیگر افراد بھی ضلع میں کووڈ-19 کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ جس میں پہلا واقعہ نہان، سرمور کی ایک 65 سالہ خاتون کا ہے، جنھیں یکم جون کو آئی جی ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
دوسرا کیس گھمروین، بلاس پور سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ مریض کا ہے، جب کہ تیسرا معاملہ سرمور کے نوہرادھر کے ایک 57 سالہ شخص کا ہے۔
چوتھا معاملہ 36 سالہ تھیگ سندھو کا ہے، جنھیں 6 جون کو آئی جی ایم سی لایا گیا تھا اور پانچواں کیس منڈی ضلع سرکا گھاٹ کی 70 سالہ خاتون کا ہے جنھیں 26 مئی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔