وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر 12:30 بجے کسانوں کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 10 ویں قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جاری کریں گے۔ PM Modi Release 10th instalment of Pradhan Mantri Kisan Samman Nidhi
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق زمینی سطح پر کسانوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزائم پورا کرے گا۔ PMO Statement on PM Kisan
پی ایم او نے بتایا کہ 20 ہزار کروڑ سے زائد کی رقم اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے 10 کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کے کھاتے میں منتقل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پردھان منتری کسان اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کسان خاندانوں کو سالانہ 6 ہزار روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو ایک سال میں دو ہزار روپے کے تین اقساط میں فراہم کرایا جاتا ہے۔ اس رقم کو سدھے کسان کے بینک کھاتے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کا سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
اس پریس کانفرنسنگ کے دوران وزیراعظم تقریبا 351 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے، جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم تقریب کے دوران ایف پی اوز سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ PM Modi Address the Nation Todya اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی موجود رہیں گے۔ Union Agriculture Minister Narendra Singh Tomar