Rubaiya Sayeed Identified Kidnapers in court: روبیہ سعید نے یاسین ملک سمیت پانچ اغوا کاروں کی نشاندہی کی - yasin mailk in rubaiya sayeed case
🎬 Watch Now: Feature Video
1989 اغوا کیس میں روبیہ سعید نے جموں میں یاسین ملک سمیت تمام اغوا کاروں کی شناخت کر لی ہے۔ سابق مرکزی وزیر داخلہ کی بیٹی کا آج عدالت میں بیان ریکارڈ کیا گیا۔ کیس کی اگلی سماعت کیلئے 23 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ روبیہ کو 1989 میں سرینگر کے بالائی علاقے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کئے جانے سے متعلق درج کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی کے مطابق اغوا کیس میں روبیہ سعید نے تہاڑ جیل میں مقید لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت تمام اغوا کاروں کی شناخت کر لی ہے۔Rubaiya Sayeed identifies all her abductors