Snow Clearance In Mughal Road مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری - مغل شاہراہ آمدورفت کیلے بند
🎬 Watch Now: Feature Video
وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی86 کلو میٹر طویل مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے اس شاہرaہ پر برف ہٹانے کا کام 10 مارچ سے شروع کیا ہے۔محکمہ شاہراہ پر جدید ترین مشینیری کا استعمال کر رہی ہیں تاکہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام کم وقت میں مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ مغل روڈ ایک متبادل راستہ ہے جو راجوری اور پونچھ اضلاع کو وادی کشمیر اور ملک کے باقی حصوں سے ملاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس سڑک کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حکام نے اس سڑک کو برفباری کے بعد گذشتہ برس دسمبر میں بند کر دیا تھا۔