ورلڈ کپ فائنل میں شکست سے بھارتی شائقین کے دل ٹوٹ گئے - Indian cricket fans after losing world cup
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Nov 19, 2023, 10:53 PM IST
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور لبوشین کی نصف سنچری نے بھارت کو تیسرے ورلڈ کپ سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا تھا، آسٹریلیا وہ واحد ٹیم ہے جس نے بھارت کو فائنل میں نہ صرف شکست دی بلکہ عالمی چیمپیئن کا خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک وقت آسٹریلیا کے تین وکٹ محض 47 رنز پر ہی گر گئے تھے لیکن وہاں سے آسٹریلیا نے میچ میں زبردست واپسی کی اور میچ جیت کر یہ بھی بتا دیا کہ کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا کا دبدبہ ابھی بھی برقرار ہے۔ آسٹریلیا نے 241 رنز کے ہدف کو 43 اوورز میں 4 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔