ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو میں ردوبدل - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پارٹی اور ایک عہدہ کے تحت تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو ان کے عہدے سے ہٹاکر نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.

گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو
گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:16 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 3:56 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پارٹی اور ایک عہدہ کے تحت تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا. ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو ان کے عہدے سے ہٹاکر نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے.

گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں واقع گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے. چیئرمین سنجے سنگ کی جگہ رابن داس کو گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے.ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گیارولیا میونسپلٹی بورڈ کے نئے سربراہ رابن داس کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی جانب سے انہیں جو عہدے اور ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ ان کے لئے پارٹی سب سے پہلے اور اہم ہے. ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی کی جانب سے پارٹی کو قومی سطح پر لے جانے کی ہر ممکن کوشش میں ہم ان کی مدد کررہے ہیں.

مزید پڑھیں:ایشیا کا سب سے بڑا جوٹ صنعتی خطہ شمالی 24 پرگنہ زوال پذیر

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ بننے کے بعد گیارولیا میونسپلٹی کے ماتحت آنے والے تمام وارڈز میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا چیلنج ہے۔ لیکن ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں.

ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گیارولیا میونسپلٹی کے غیر مستقل ملازمین کو مستقل ملازمت دلانے کی کوشش کی جائے گی. اس کے لئے مغربی بنگال حکومت سے بات چیت کی جائے گی.

Last Updated : Aug 19, 2021, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.