ETV Bharat / state

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں میڈیا سیل کا قیام - ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے کہا کہ 'میڈیا سیل کے ذریعے معاشرے کے ساتھ روشن خیال شہریوں، صنعتی شعبے، سرکاری دفاتر، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے معیاری رشتہ قائم کرنا ہے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں میڈیا سیل کا قیام

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 7:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جہاں سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے بابت معلومات حاصل کرنا آسان ہوجائے گا۔

بریلی میں واقع مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ یونیورسٹی کی حدود میں ہونے والی تمام سرگرمیاں میڈیا سیل کے ذریعہ دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائی جاسکے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں میڈیا سیل کا قیام

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے کہا ہے کہ 'میڈیا سیل کے ذریعے روشن خیال شہریوں، صنعتی شعبے، سرکاری دفاتر، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معیاری رشتہ قائم کرنا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ یونیورسٹی نہ صرف طلباء کو ڈگری فراہم کرائےگی بلکہ ملازمت کے مراکز بھی قائم کرائےگی۔'

وائس چانسلر نے واضح کیا کہ 'میڈیا سیل کے ذریعے تمام شعبوں میں ہونے والی سرگرمیوں کی معلومات معاشرے کے دوسرے طبقات کو بھی فراہم کرانا ہے اور معاشرے کے دیگر طبقات کو بہتر کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس ہم آہنگی کو قائم کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اپنی یونیورسٹی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.