علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) ایک بڑا ہسپتال ہے۔ جہاں پر ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہات سے خاصی تعداد میں لوگ علاج کرانے آتے ہیں جس میں روڈ ایکسیڈنٹ کے متاثرین بھی شامل ہوتے ہیں، جن کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں کو فوری علاج کرنا ہوتا ہے جس کے لیے خون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج Jawaharlal Nehru Medical College, Aligarh میں خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اے ایم یو اور ضلع علی گڑھ کی مختلف سماجی تنظیم بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔ عطیہ کیا جانا والا خون جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی بلڈ بینک Blood Bank میں ہی اسٹور کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت پڑھنے پر ضرورت مند مریض کو خون دستیاب ہو سکے۔
مزید پڑھیں:
- سہارنپور: مشن شکتی کے تحت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
- Blood Donate on Mirza Ghalib's Birth Anniversary Day: مرزا اسداللہ خاں غالب کے یوم پیدائش پر خون کا عطیہ کیمپ
خون عطیہ کرنے والے افراد کو ایک سرٹیفکٹ اور ایک خصوصی کارڈ بھی دیا گیا جس کی مدد سے مستقبل میں اگر ان کو یا ان کے کسی رشتہ دار کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اس کارڈ کے ذریعے عطیہ کیے گئے خون کا استعمال کر سکتے ہیں۔ خون عطیہ کرنے والوں کے لئے جوس، پھل وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
طبیہ کالج کی جونیئر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی وقتا فوقتا اس قسم کی خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔