خدمت عامہ، تعلیم، ادب، کھیل کود وغیرہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے بھارتی شہریوں کو حکومت کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ بھارت رتن، پدم بھوشن، پدم بھوشن کے بعد سب سے بڑا اعزاز ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکردہ شخصیات کو گذشتہ دنوں پدم شری سے نوازا۔ وہیں ڈوگری ادب میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے شیو دت نرموہی کو بھی پدم شری سے نوازے جانے پر ادھم پور میں خوشی کا ماحول ہے۔
ادھم پور کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ادھم پور کے ڈوگری ادیب شیو دت نرموہی کو پدم شری سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ شیو دت نرموہی نے ڈوگری زبان کی ترقی میں بہت تعاون کیا ہے، انہوں نے ڈنگری کی 50 سے زائد کتابیں لکھی ہیں، جن میں ڈوگری زبان اور جموں و کشمیر کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔
اس موقع پر شیو دت نرموہی جی نے کہا کہ جب صدر جمہوریہ ان کو اعزاز دے رہے تھے تو صدر نے خود ان سے کہا کہ شیو جی میں آپ کی کتابیں پڑھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: برسوں سے انصاف کیلئے جدوجہد کر رہے رمضان بٹ کے اہل خانہ، آخر کب ملے گا انصاف؟
شیو نرموہی جی نے بتایا کہ وہ ہر کتاب صدر کو بھیجتے تھے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شیو دت نرموہی جی سے کہا کہ آپ جموں و کشمیر کی قیادت کر رہے ہیں اور آج کے نوجوان نسل کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ ہیں، اسی طرح کام کرتے رہیں تاکہ آنے والی نسلیں آپ کو یاد رکھیں۔