ETV Bharat / state

Madrasa Students Drowned مدرسے کے پانچ طلبہ اور استاد تیراکی کے دوران ڈوب گئے - Five Madarsa Students Drown in Hyderabad

میڑچل جواہر نگر مونسپل کارپوریشن کے علاقہ ملکرم میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں مدرسے کے پانچ طلبہ اور استاد تیراکی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ Five Madrasa Students Drown in Hyderabad

مدرسے کے پانچ طلبہ اور استاد تیراکی کے دوران ڈوب گئے

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 2:26 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقے میڑچل جواہر نگر مونسپل کارپوریشن کے تحت ملکرم میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ عنبرپیٹ سے تعلق رکھنے والے مدرسہ کے طلباء جواہر نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت ملکرم تالاب مدرس کے ساتھ گئے ہوئے تھے۔ تیراکی کے دوران 5 بچے ڈوب رہے تھے کہ انھیں بچانے کی مدرس نے کوشش کی تاہم بچوں نے انھیں بھی پکڑ لیا جس کی وجہ سے پانچ طلباء اور مدرس پانی میں ڈوب گئے۔ Five Students and a teacher of the Seminary drowned while Swimming

مدرسے کے پانچ طلبہ اور استاد تیراکی کے دوران ڈوب گئے

یہ بھی پڑھیں:

تالاب میں ڈوبنے والوں کی شناخت کاچی گوڑہ کے رہنے والے مدرسے کے طلبہ اسماعیل، جعفر، سہیل، ایان، ریان کی حیثیت سے کی گئی ہے جب کہ مدرسے کے استاد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نعشوں کو تالاب سے باہر نکالا۔ جاں بحق بچوں کی عمر 12 تا 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ سب عنبرپیٹ سے ایک تقریب کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.