ETV Bharat / state

JK Cricket Scam: ’بدعنوانی معاملے میں لالو یادو جیل جا سکتے ہیں تو فاروق عبداللہ کیوں نہیں؟‘ـ - راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اور فاروق عبداللہ کے مابین کیا ملی بھگت ہے کہ فاروق عبداللہ جیل سے باہر ہے۔ اور اگر بدعنوانی معاملے میں لالو یادو جیل جا سکتے ہیں تو فاروق عبداللہ کیوں نہیں؟

’’مرکزی حکومت اور فاروق عبداللہ کے مابین کیا ملی بھگت ہے کہ فاروق عبداللہ جیل سے باہر ہے۔‘‘

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 9:09 PM IST

سرینگر: راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’اگر بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو رشوت خوری کے معاملے میں جیل میں رہیں گے تو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلے میں کیوں نہیں؟‘‘ Sanjay Saraf on Farooq Abdullah سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک جَن شکتی پارٹی کے جموں و کشمیر کے صدر، سنجے صراف، نے کہا کہ ’’فاروق عبداللہ پر جموں و کشمیر کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے واگزار کیے گئے فنڈز کا گھپلہ کرنے کا الزام ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ گھوم رہے ہیں۔‘‘

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی لیڈر سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران

صراف نے اس معاملے پر مرکزی سرکار سے صفائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’’مرکزی حکومت اور فاروق عبداللہ کے مابین کیا ملی بھگت ہے کہ فاروق عبداللہ جیل سے باہر ہے۔‘‘ سنجے صراف نے امید ظاہر کرتے ہیں کہ مرکزی سرکار اُن تمام سیاسی لیڈران، جو رشوت خوری میں ملوث پائے گئے ہیں، کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر بی سی سی آئی کی جانب سے ایسو سی ایشن کو واگزار ہوئے فنڈز میں 40 کروڑ کا گھپلہ کیا ہے۔ Farooq Abdullah JK Cricket Scam ڈاکٹر فاروق عبداللہ سنہ 2001 سے 2012 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پہلے ہی فاروق عبداللہ اور دیگر ملزمین کی 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ اس میں ڈاکٹر فاروق کے 11.86 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثے بھی شامل ہیں۔ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ نے فاروق عبداللہ کو بدعنوانی میں ملوث پایا ہے اور حالیہ مہینوں سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی اس کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی تک تین مرتبہ فاروق سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔

سنجے صراف نے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے یہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معاملہ پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں ’’تاہم ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں، جنہوں نے یاسین ملک کو کئی بار جیل میں رکھا تھا، کہ وہ اس پر سیاست نہ کریں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.