ETV Bharat / state

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں "نماز استسقاء" کا اہتمام - نماز استسقاء

Salat ul istisqa In Jamia Masjid جامع مسجد سرینگر میں آج نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مرد و زن مصلحیوں نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 5:43 PM IST

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں "نماز استسقاء" کا اہتمام

سرینگر:وادی کشمیر میں ناموافق موسمی صورتحال اور مسلسل خشک سالی سے نجات کی خاطر آج جمعہ نماز کے بعد ’ نماز استسقاء‘‘ اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مرد و زن مصلیوں نے شرکت کی۔اس خاص نماز کے لیے نہ صرف شہر سرینگر بلکہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی تاریخی جامع مسجد پہنچے تھے۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں وادی میں مسلسل خشک سالی اور باراں نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا جارہا ہے، بلکہ بارش اور برفباری کے اس موسم میں خشک سالی کی وجہ سے نہ صرف کاشتکاری سے وابستہ لوگوں میں فکر و تشویش بلکہ عام انسان کیلئے بھی متعدد بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گیا ہے ۔

ایسے میں وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے 40 دنوں پر محیط چلہ کلان کا نصب حصہ بیت جانے کے باوجود بھی ابھی تک نہ پہاڑی علاقوں میں اس نوعیت کی برف وباراں اور نہ ہی میدانی علاقوں میں بارشیں یا برف باری ہوئی، محکمے موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کہیں بھی 20 جنوری تک وسیع پیمانے پر برفباری کا کوئی ابھی امکان نہیں ہے۔

ادھر ’’ نماز استسقاء" کے بعد لوگوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ الله تبارک وتعالیٰ ہمارے گناہوں اور خطاؤں ک معاف کر کے اس ناموافق موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات دے گا۔انہوں نے کہا کہ اہالیان کشمیر کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک زبردست آزمائش اور ابتلا کا سامنا ہے اور جس طرح کشمیری سماج میں ہر طرح کے انحطاط اور بے راہ روی نے اپنی جگہ بنا لی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں اللہ کی طرف سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس طرح کی آزمائشوں کے وقت ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کرکے دعاؤں کا سہارا لینا چاہئے اور ثابت قدم رہنے کی توفیق مانگنی چاہئے، تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ عطا کرے۔

مزید پڑھیں:

اس سے قبل متحدہ مجلس علما نے تمام مساجد کے اماموں، علمائے کرام، مذہبی اداروں کے سربراہان اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز بعد از نماز ی”نماز استسقاء“ کا اہتمام کریں اور بارش اور سخت موسم سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے انفرادی اور اجتماعی طور پر دعا کریں۔واضح رہے کہ تاریخ جامع مسجد سرینگر سمیت آج وادی کی دیگر اضلاع میں بھی " نماز استسقاء‘‘ اور خاص دعاؤں کا اہتمام کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.