ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری - کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش

آج کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی برفباری کی ہونے کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش
کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 11:26 AM IST

Updated : Jan 13, 2023, 2:53 PM IST

میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

سرینگر:وادی کشمیر میں آج یعنی جمعہ کی صبح موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ بیشتر میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جنوری کے درمیان پہلے ہی میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی کی پیش گوئی کی تھی۔

اس درمیان سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2.4 ڈگری اور گلمرگ میں منفی0.6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں قاض گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری اور کوکر ناگ میں منفی 0.2 ڈگری سیلشیس رہا۔

مزید پڑھیں:۔ Kashmir Weather Update کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

وہیں جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں 0.2، کٹرا میں 7.6 ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت 0.4 ڈگری سیلشیس تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 13 جنوری کو ہلکی برفباری کی ہونے کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں سرینگر جموں قومی شہراہ پر پھیسلن پیدا ہونے کی وجہ ٹریفک کی نقل و حرکت کو کچھ وقت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کی۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا وادی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

Last Updated : Jan 13, 2023, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.