ETV Bharat / state

Rahul and Sonia Gandhi in Srinagar راہل اور سونیا دو روز تک کشمیر میں قیام کریں گے، رجنی پاٹل

لداخ دورے سے واپسی پر راہل گاندھی جمعے کے روز سرینگر پہنچ گئے، وییں ان کی والدہ سونیا گاندھی ہفتہ کے روز سرینگر پہنچی۔ راہل سرینگر میں ایک ہاؤس بوٹ میں رکے تھے۔

Rahul and Sonia Gandhi in Srinagar
Rahul and Sonia Gandhi in Srinagar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 7:42 PM IST

راہل اور سونیا دو روز تک کشمیر میں رکے گے، رجنی پاٹل

سرینگر : انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی اس وقت اپنے ذاتی دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہیں۔ وہیں آج اُن کی والدہ سونیا گاندھی بھی سرینگر پہنچ چکی ہیں اور اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں۔

کانگریس کی جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "راہل گاندھی لداخ کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد سرینگر آئے ہیں۔ وہ یہاں دو دن روکے گے اور سب کو پیار دیکر واپس لوٹ جائیں گے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ"آج دوپہر اُن کہ والدہ سونیا جی بھی یہاں آئی ہے۔ پرینکا جی نہیں آرہی ہیں۔ یہ اُن کا ذاتی دورہ ہے، کوئی سیاسی دورہ نہیں ہے۔"

پارٹی کے ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی گزشتہ روز سرینگر آئے اور پھر نگین جھیل میں ایک ہاؤس بوٹ (دی جیول ان کراؤن) میں ٹھہرے۔ اُن کی موٹر سائیکل اس وقت کانگریس بھوان میں کھڑی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سونیا جی کا ایئرپورٹ پر پارٹی کے سینئر لیڈران نے استقبال کیا، اس کے بعد وہ ہاؤس بوٹ پر گئی، اور پھر کچھ دیر تک نگین جھیل میں کشتی کی سواری کا لطف بھی اٹھایا۔"

مزید پڑھیں:

وہیں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہاؤس بوٹ کے مالک آصف وانگنو کا کہنا تھا کہ "راہل گاندھی نے گزشتہ روز ہمارے ہاؤس بوٹ میں چیک ان کیا تھا۔ وہ یہاں بچوں سے بھی ملے۔ تاہم آج شام 3:30 پر انہوں نے چیک آؤٹ کرکے دارالسلام ہوٹل میں چلے گئے۔ اُن کی والدہ بھی اُن کے ہمراہ تھی۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہماری ہاؤس بوٹ کا نام ایک برطانوی فلم پر رکھا گیا ہے اور راہل جی نے ہماری بوٹ کے موڈیفائڈ وریژن کا افتتاح بھی کیا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.