Intro:Body:سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز مرکزی سرکار کو ایک بار پھر دفعہ 370 کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ Mehbooba Slams BJP govt
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "لیہہ میں احتجاج اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف تھی۔"Mehbooba Mufti on Ladakh protests
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "خوش قسمتی سے لداخ کے لوگ کشمیر کے برعکس پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل رکھتے ہیں لیکن یہاں لوگ آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔"
کے ڈی اے کے مطابق بدھ کے روز لداخ میں ہڑتال کی پہلی کڑی کے تحت پرامن احتجاج نکال گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد لداخ کے لوگوں کی نمائندگی اور ان کو سیاسی طور پر با اختیار بنانا کی ضرورت ہے۔Protests In Ladakh
کے ڈی اے اور ایل اے بی کے چارٹر آف ڈیمانڈز میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینا، لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنا، اور لوک سبھا کے ارکان کی تعداد ایک سے بڑھا کر دو کرنا، اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں لداخ کی نمائندگی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: Protests In Ladakh لداخ میں ریاستی درجہ کیلئے زبردست احتجاج
اس حوالے سے سماجی کارکن ساجد کرگیلی کا کہنا تھا کہ "پہلے ہماری زمینوں، شناخت، ثقافت اور ملازمتوں کے تحفظات تھے لیکن دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی نے انہیں ختم کر دیا۔ جہاں ہم نے لداخ پر لداخیوں کی حکمرانی کی وکالت کی تھی، وہیں یہاں کی ایک نوکر شاہی نے سیاسی عمل اور پالیسی سازی میں لوگوں کی تھوڑی سی شرکت اور شمولیت کو ختم کر دیا ہے۔"
کرگیلی کے مطابق کے ڈی اے اور ایل اے بی نے کئی مواقع پر وزارت داخلہ کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، لیکن مسئلہ حل کرنے کے بجائے اسے صرف تاخیر کیا جاتا ہے۔کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہہ اپیکس باڈی نے 29 نومبر کو طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کی طرف سے سڑکوں پر احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔