سرینگر: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے منگل کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں ایک بار پھر جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر پی ایچ ای ڈیلی ویجرس فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین سرا پا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
مزید پڑھیں: EJCC protests in Srinagar ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج
ان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے 9 اگست 2019 کے بعد پارلیمنٹ میں جو وعدہ کیا تھا کہ عارضی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا، اس وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انتخابی مہم کے لئے یہاں آرہے ہیں ان سے گزارش ہے وہ اپنا یہ وعدہ پورا کریں'۔انہوں نے کہا کہ جو وعدے ان کے ساتھ کیے گئے ہیں ان وعدوں کو عملانے کی ضرورت ہے۔