ETV Bharat / state

'لوگ گپکار اتحاد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں سبق سکھائیں گے' - جموں و کشمیر میں لوٹ

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر میں لوٹ ہوئی ہے اور نریندر مودی نے دہلی کی سطح کے گلیاروں سے دلالوں کی ناکہ بندی کی ہے اور لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کی تالہ بندی کی ہے۔'

وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 4:27 PM IST

وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج زعفران کالونی بالہامہ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ سٹیٹ جنرل سکرٹری جموں وب کشمیر ویبود گپتا، بی جے پی صوبائی صدر صوفی یوسف، ڈاکٹر درکشاں اندرابی اور ڈی ڈی سی امیدوار انجینیر اعجاز حسین بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں اور بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بناۓ تاکہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو جاۓ اور یہاں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جاۓ گا۔

مختار عباس نقوی نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ یہ گپکار اعلامیہ محض ایک دھوکا ہے جس کے ذریعے سے لوگوں سے ووٹ وصولنے کی کوشش کی جاۓ گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہر طبقے و فرد کے ساتھ یکساں سلوک کیا۔ کبھی کسی ایک طبقے کو دوسرے طبقے پر سبقت نہیں دی۔

مرکزی وزیر نے بتایا بی جے پی نے ہمییشہ لوگوں کی خوشحالی کے لیے کام کیا ہے اور انہوں نے لوگوں کی خوشحالی کو اپنی خوشحالی سمجھ لیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی سیاسی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا یہاں کی تعیمر و ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر تنقید کا نشانہ لگاتے ہوۓ کہا کہ یہ جماعتیں جھوٹے دعوے کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہیں انہوں نے کہا یہ وہی جماعتیں ہے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں تب تک حصہ نہیں لینگے جب تک دفعہ 370 کو بحال نہیں کیا جاۓ گا لیکن اپنے وعدے سے مکرنے کے بعد اب یہ لوگ جموں کشمیر کے لوگوں کو مزید خرابی اور ویرانی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

مختار عباس نقی نے بتایا کہ دفعہ 370 کو کسی صورت بحال نہیں کیا جاسکتا ہے اور لوگوں کو اس حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی میں 370 ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوٸی تھی،370 کو منسوخ کرنے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لۓ تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع کھل گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.